گوادر پورٹ فورم کا ورچوئل انعقاد

2022/09/17 17:15:38
شیئر:

چائنا ایسوسی ایشن برائے فروغ بین الاقوامی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کی اوورسیز یونائیٹڈ ورکنگ کمیٹی ، چائنا میڈیا گروپ اور فرینڈز  چائنا  فورم کے اشتراک سے سولہ تاریخ کو " گوادر پورٹ فورم" کا ورچوئل انعقاد کیا گیا۔فورم میں چین اور پاکستان کی نمایاں شخصیات سمیت 100 سے زائد چینی کاروباری اداروں نے شرکت کی۔اس فورم کا مقصد چین پاکستان دوستی کے تناظر میں گوادر  بندرگاہ کی ترقی کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال تھا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن ثناءاللہ بلوچ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فورم کے انعقاد سے گوادر شہر کی تعمیر کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔پاکستان اورچین کی مشترکہ کوششوں سے گوادر پورٹ کے امور بخوبی جاری ہیں جس سے مقامی لوگوں کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔

چ ایسوسی ایشن برائے فروغ بین الاقوامی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کی اوورسیز یونائیٹڈ ورکنگ کمیٹی کے چیئرمینزینگ شوائی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی بے مثال ہے ۔مستقبل میں، اقتصادی تعاون کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم کی تشکیل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی ، اعلیٰ سطح کے دوروں اور تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا اور چین پاکستان جامع تعاون کی بنیاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔