چین کے علاقے تائیوان میں شدید زلزلہ

2022/09/18 16:38:55
شیئر:

چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 18 ستمبر کو 14:44 پر، تائیوان کی ہوالین کاؤنٹی میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ، اور  گزشتہ رات  تائیوان  کے اس علاقے میں 6.5 شدت کا زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں زلزلوں کے مراکز کے درمیان  تقریباً 14 کلومیٹر کا فاصلہ   ہے ۔ زلزلے سے تائیوان کے جزیرے پر شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اور ساحلی علاقوں جیسے فوجیان، گوانگ دونگ، جیانگ سو اور شنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔