"شنگھائی روح" پر عمل شنگھائی تعاون تنظیم کی مضبوطی، عالمی امن اور خوشحالی کی ضمانت، چائنامیڈیا گروپ کا تبصرہ

2022/09/18 16:03:10
شیئر:

سولہ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے بائیسویں اجلاس میں ایک اہم تقریر کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مضبوطی کو اہم قرار دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں جنہیں شاندار انداز میں سراہا گیا۔ ان میں "سیاسی باہمی اعتماد کی پاسداری"، "باہمی فائدہ مند تعاون کی پاسداری"، "مساوات کے اصول پر عمل"، "کھلے پن اور  روا داری  کی پاسداری"، اور "انصاف کی پاسداری" شامل ہیں۔ یہ پانچ رہنما اصول ظاہر کرتے ہیں کہ ایس سی او اپنے قیام کے بعد سے مسلسل کھلے پن کی راہ پر قائم ہے۔ ایس سی او گروہی سیاست کی مخالفت کرتی ہے۔ ایس سی او " جنگل کے قانون کی حمایت نہیں کرتی اور  ترقی کے  لیے تعاون اور مکالمے کی حمایت کرتی ہے۔
قطر یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے پروفیسر کائیل ڈیبٹ کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے "شنگھائی روح" کے فروغ کا اعادہ کیا جو کہ امن، باہمی اعتماد اور تعاون کا اصول ہے جسے چین اور دیگر رکن ممالک نے ہمیشہ اہمیت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ممالک ایس سی او "بڑے خاندان" میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔