نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

2022/09/18 15:37:52
شیئر:

18 تاریخ کو نیپالی میڈیا  کے مطابق نیپال کے انتہائی مغرب میں واقع اچم کاؤنٹی میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
نیپالی فوج اور پولیس نے امدادی کام شروع کر دیا ہے اور مقامی حکومت نے بھی 18 تاریخ سے متاثرہ لوگوں میں خوراک اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ تاہم گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے بچاؤ اور امداد کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آفت زدہ علاقوں میں ٹریفک اور بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی ہے جس سے ہنگامی ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔