مغربی الاسکا میں طوفان نے بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کردی

2022/09/18 15:40:11
شیئر:

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق 17 ستمبر کوایک تیز طوفان نے آبنائے بیرنگ کے شمالی علاقوں میں شدید سیلابی صورت حال پیدا کردی۔ سیلاب سےمغربی الاسکا میں کئی ساحلی آبادیوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آ گیا، برقی رو معطل ہو گئی اور لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
الاسکا ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان کے مطابق  تاحال طوفان سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں  ملی ۔ مقامی حکام نے کمیونٹی کو خبردار کیا کہ کچھ مقامات پر 50 سالوں میں بدترین سیلاب آ سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شدید طوفان ٹائیفون "میاؤ بائی" کی وجہ سے آیا تھا اور اس کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے کچھ رہائشی مکانات کو بہا دیا ہے۔