چین میں گزشتہ دس برس کے دوران نان فوسل توانائی کے استعمال میں اضافہ، وزارت ماحولیات

2022/09/18 15:43:58
شیئر:

2022 گلوبل انرجی ٹرانزیشن ہائی لیول فورم اٹھارہ تاریخ کو  بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فورم میں اعلان کیا گیا کہ پچھلے دس سالوں میں، چین میں غیر فوسل توانائی کے استعمال کے تناسب میں 6.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، اور ماحول دوست اعلیٰ میعاری ترقی کو فروغ دیا گیا۔
چین کی وزارت ماحولیات کے مطابق گزشتہ دس برس کے دوران چین  میں بنیادی توانائی کی کھپت میں کوئلے کی کھپت کا تناسب 68.5فیصد سے کم ہو کر 56فیصد ہو گیا ہے، اور غیر فوسل توانائی کے استعمال کے تناسب میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور، سولر پاور اور بائیو ماس پاور جنریشن کی نصب شدہ صلاحیت  میں چین دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔گزشتہ دس سالوں میں، چین میں 640,000 مربع کلومیٹر  پر  شجرکاری کی گئی  ہے، اور  چین میں جنگلات کے رقبے میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔