قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی جان شو کا جنوبی کوریا کا دورہ خیر سگالی

2022/09/18 16:43:47
شیئر:

چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی جان شو نے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیو کی دعوت پر جمعرات سے ہفتہ تک جنوبی کوریا کا سرکاری خیر سگالی کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران لی جان شو نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ملاقات کی۔جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کے دوران لی جان شو نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا  اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا اس سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے، اور جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے، خلفشار کو ختم کرنے، تعاون پر توجہ دینے اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ مشترکہ طور پر دوطرفہ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ 
 لی نے کہا کہ دوستانہ تعلقات سے دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے لوگوں کو  فائدہ پہنچے گا۔