چائنیز مین لینڈ کی تائیوان میں زلزلے سے تباہی پر تشویش

2022/09/19 10:14:32
شیئر:

سترہ ستمبر کی رات سے چین کے صوبہ تائیوان کی تائی تونگ کاؤنٹی اور ہوالین کاؤنٹی میں 6.5 اور 6.9 شدت کے زلزلے اور متعدد آفٹر شاکس یکے بعد دیگرے آئے، جس سے مالی اور جانی نقصانات ہوئے ہیں۔ چینی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان چو فونگ لیان نے 18 تاریخ کو کہا کہ چائنیز مین لینڈ میں اس حوالے سے بہت تشویش پائی جاتی ہے،چائنیز مین لینڈ کے لوگ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور امید ہے کہ متاثرہ علاقوں میں معمول کی پیداوار اور امور زندگی جلد از جلد  بحال ہو جائیں گے۔