شی جن پھنگ اور جمہوریہ ٹوگو کے ہم منصب کے درمیان چین ٹوگو سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/09/19 17:40:18
شیئر:
19 ستمبر کو صدر شی جن پھنگ اور ٹوگو کے صدر فاؤرے نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منانے کے لیے تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ٹوگو کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے۔ نصف صدی قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، بین الاقوامی حالات میں چاہے کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئی ہو دونوں فریق ہمیشہ مخلص  دوست رہے ہیں، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں، اور دونوں نے قابل ذکر تعاون کیا ہے جس سے  دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ  وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر فاؤر کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔