سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی فوجی مداخلت میں نمایاں اضافہ ،امریکی آزاد تحقیقاتی رپورٹ

2022/09/19 10:09:27
شیئر:

حال ہی میں امریکی آزاد تحقیقاتی رپورٹر نورٹن نے امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے امریکہ نے اپنی فوجی مداخلتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ 1991 سے 2022 تک، امریکہ نےدنیا میں کل 251 فوجی مداخلتیں کی ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکی ہدف میں دنیا کے بیشتر ممالک شامل ہیں، جن میں لاطینی امریکہ کے تقریباً تمام ممالک اور افریقی براعظم کے بیشتر ممالک شامل ہیں۔ یہ تمام اعداد و شمار  ایک محتاط اندازے کے مطابق ہیں ، اور ان میں امریکی خصوصی آپریشنز اور خفیہ آپریشنز وغیرہ شامل نہیں ہیں۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد، امریکہ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی بیرون ملک فوجی مداخلتوں میں کمی کرے گا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔