گزشتہ عشرے میں چین کی تحفظ ماحول کے بین الاقوامی تعاون میں مثبت شرکت

2022/09/19 16:00:13
شیئر:

انیس ستمبر کی صبح کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کی جانب سے "چین ایک عشرے میں" سلسلہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ چین کے نائب  وزیر قدرتی وسائل جوانگ شاؤ چھین سمیت اعلیٰ عہدیدار وں  نے نئے عہد میں قدرتی وسائل کے شعبے میں ترقی اور کامیابی کا تعارف کروایا۔

گزشتہ دس سالوں میں چین نے بین الاقوامی تعاون میں گہرائی سے حصہ لیا ،قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تحفظ سے وابستہ عالمی حکمرانی کو آگے بڑھایا اور دنیا میں حیاتیاتی تمدن کی تعمیر اور کرہ ارض پر زندگیوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے چینی دانش فراہم کی ۔ چین نے اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے اور حیاتیاتی نظم کی بحالی کے لیے بھی قوت محرکہ فراہم کی۔ چین نے  اقوام متحدہ کے تحت عالمی سمندری اور حیاتیاتی حکمرانی کے نظام میں حصہ لیا اور پچاس سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ سمندری شعبوں میں تعاون قائم کیا۔