صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک اور استحکام کے حوالے سے بین الاقوامی فورم کے نام چینی صدر کا مبارک باد کا پیغام

2022/09/19 16:51:11
شیئر:


انیس ستمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک اور استحکام کے حوالے سے بین الاقوامی فورم کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ  بین الاقوامی صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک اور استحکام کی حفاظت عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضمانت ہے اور دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کی مشترکہ دلچسپی سے مطابقت رکھتی ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی انقلاب کے نئے دور اور صنعتی تبدیلی کے مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے محفوظ ، مستحکم ، ہموار ، موثر ، کھلے اور باہمی مفادات کی حامل  بین الاقوامی صنعتی چین اور سپلائی چین کی تکمیل کرنا چاہتا ہے تاکہ عالمی اقتصادی گردش کو فروغ دینے ، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور مختلف ممالک کے عوام کی خوشحالی کو فروغ دینے میں خدمات سرانجام دی جاسکیں۔

صنعتی چین  اور سپلائی چین کی لچک اور استحکام پر بین الاقوامی فورم کا  اسی روز چین کے صوبہ جہ جیانگ کے شہر ہانگ چو میں افتتاح ہوا۔