چین کی معیشت کی بحالی کا رجحان جاری ہے، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن

2022/09/19 16:02:27
شیئر:

قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کی طرف سے19 ستمبر کی پریس کانفرنس میں شریک اہل کاروں  نے کہا کہ اہم  اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ  چین  کی معیشت نے عام طور پر بحالی اور ترقی کا رجحان برقرار  رکھا  ہے۔

پہلا موثر سرمایہ کاری کی مسلسل توسیع ہے۔ دوسرا مارکیٹ کی صلاحیت کی بتدریج بہتری ہے۔ رہائشی کھپت میں بہتری آئی ہے ، اور رواں سال  کے پہلے آٹھ مہینوں میں اشیائے صرف کی کل خوردہ فروخت کی مجموعی شرح نمو منفی سے مثبت میں بدل گئی۔ 

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن  کی ترجمان وانگ وے نے کہا کہ صنعتی پیداوار کی بحالی جاری ہے۔ اگست میں،  مقررہ درجے سے بالا صنعتوں کی اضافی قدر میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  4.2 فیصد اضافہ ہوا، اور سازوسامان کی  مییوفیکچرنگ  اور نئی توانائی کی گاڑیوں، موبائل کمیونیکیشن بیس سٹیشن کے آلات، سولر سیل اور دیگر مصنوعات کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہواہے ۔