امریکہ میں "لانگ کووڈ" کی وجہ سے لاکھوں لوگ کام سے دور ہیں، دی گارڈین

2022/09/19 15:58:00
شیئر:

دی گارڈین کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لاکھوں لوگ کووڈ -19 کی طویل لہر کی وجہ سے کام پر واپس آنے سے قاصر ہیں۔ سال 2020 کے بعد سے ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے اپنی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں۔ یہ رجحان اب بھی جاری ہے۔

2020 کے بعد سے، امریکہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے  ۱ ملین سے زیادہ اموات ہوئیں۔ امریکہ میں وبا سے متاثرہ  لوگوں کی  ایک بڑِی  تعداد ایسی ہے جس میں اب بھی کووڈ-19 کی علامات موجود ہیں۔ ان دائمی علامات کو "لانگ کووڈ "کا نام دیا گیا ہے۔ "لانگ کووڈ" لوگوں کے معمولات زندگی شروع کرنے کی راہ میں حائل ہے۔