امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات ادارہ جاتی خامیوں کا نتیجہ ہیں ،چائنا ڈیلی کا اداریہ

2022/09/19 15:33:29
شیئر:

چائنا ڈیلی کے تازہ اداریے میں امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ جس کے مطابق  گزشتہ دہائی میں 10 لاکھ سے زائد امریکی شہریوں کو گولی مار دی گئی۔ یہ ایک خوفناک صورت حال ہے اور اس کی وجہ امریکہ کی ادارہ جاتی خامیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی اور تشویشناک بات یہ ہے کہ 2019 سے 2020 تک آتشیں اسلحہ سے ہونے والی اموات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچوں اور نوعمروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں ہر روز بندوق کے تشدد سے 12 بچے ہلاک اور 32 زخمی ہو ئے۔ گن وائلنس کو امریکہ میں ایک وبا کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے۔