گزشتہ ایک دہائی میں چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں شاندار ترقی ہوئی ہے،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

2022/09/20 15:39:48
شیئر:

چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے بیس تاریخ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کی شاندار  ترقی کے حوالے سے اعداد و شمار پر روشنی ڈالی۔جس کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں، چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کی اقتصادی طاقت میں مسلسل بہتری آئی، ان علاقوں کی  اوسط سالانہ ترقی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے اور علاقائی ترقی میں  فرق نسبتاًمزید کم ہوا ہے۔

2021 کے آخر تک، وسطی اور مغربی علاقوں میں ریلوے کے نئے شامل کیے گئے کوریج ایریا  کا تناسب 2012سے  تقریباً 70فیصد زیادہ ہے؛ ہائی وے کا رقبہ قومی تناسب کا تقریباً 80فیصد ہوچکا ہے؛ جامع نقل و حمل کی راہداریوں کی تعمیر کے حوالے سے وسطی خطے میں تیزی آئی ہے، اور علاقائی انفراسٹرکچر کی سطح بہت بہتر ہوئی ہے۔

پچھلے دس سالوں میں، وسطی اور مغربی علاقوں میں نیشنل نیچر ریزرو ایریا  کا رقبہ ملک کے کل 90 فیصد سے زیادہ ہے، اور قومی ماحولیاتی تحفظ  کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔