صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے وانگ چھی شان کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت

2022/09/20 18:23:26
شیئر:

برطانوی حکومت کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر وانگ چھی شان نے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
اٹھارہ تاریخ کی دوپہر کو وانگ چھی شان ملکہ کی میت کی الوداعی تقریب میں شرکت کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان میں گئے۔ 19 تاریخ کی صبح، وانگ چھی شان نے ویسٹ منسٹر  ایبے میں منعقدہ ملکہ کی سرکاری تدفین کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، شاہی خاندان کے ارکان اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ شرکت کی۔
انہوں بادشاہ چارلس سوئم  کو صدر شی جن پھنگ کا تعزیت کا پیغام پہنچایا۔