چین کی یونیسکو کے اہم اور فلیگ شپ منصوبوں میں فعال شرکت

2022/09/20 11:11:17
شیئر:

20 ستمبر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں چین میں یونیسکو کے متعلقہ اہلکار نے چین اور یونیسکو کے درمیان تعاون سے متعارف کروایا۔
اطلاعات کے مطابق پچھلی دہائی کے دوران، چین  نے یونیسکو کے اہم اقدامات، ایجنڈوں اور بڑے پروگراموں میں گہرائی سے حصہ لیا ہے، جس سے عالمی انسان شناس گورننس میں چینی کردار اجاگر ہوا ہے۔چین نے  یونیسکو کے اہم پروگراموں اور فلیگ شپ پراجیکٹس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں چین  کے کل 15 ثقافتی ورثوں  کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے،  6 دستاویزی ورثے کو میموری آف دی ورلڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، 15 جیو پارکس یونیسکو کے گلوبل جیوپارک نیٹ ورک میں شامل ہو چکے ہیں، اور 5 بایوسفیئر ریزروز ورلڈ بایوسفیئر ریزروز میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، چین  کے بہت سے شہروں، منصوبوں اور افراد نے یونیسکو کے تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈز جیتے ہیں۔ بیجنگ، ہانگ ژو، چھنگ ڈو اور شنگھائی سمیت چار شہروں نے یونیسکو لرننگ سٹی ایوارڈ جیتا ہے۔