وانگ ای کی امریکہ کے حوالے سے چین کی پالیسوں پر تفصیلی روشنی

2022/09/20 18:29:13
شیئر:

19 ستمبر  کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی، یو ایس چائنا بزنس کونسل اور امریکن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔
چین-امریکہ تعلقات کے موجودہ امکانات میں کم یقینی اور زیادہ غیر یقینی کے جواب میں، وانگ ای نے چین کی جانب سے پانچ "یقینوں" کی وضاحت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین کی اپنی ترقی کے امکانات یقینی ہیں، اصلاحات اور کھلے پن کے لیے چین کا عزم یقینی ہے، چین کی امریکہ کے حوالے سے پالیسی یقینی ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کا رویہ یقینی ہے، اور چین-امریکہ کثیرالجہتی تعاون یقینی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو اچھی طرح سے برقرار رکھا جانا چاہیے، خاص طور پر ایک چین کے اصول پر عمل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔