افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

2022/09/20 09:36:10
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق19 ستمبر کو  امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کر دیا ہے۔ بدلے میں امریکہ نے طالبان سے قریبی وابستہ قبائلی رہنما بشیر نورزئی کو بھی رہا کر دیاہے۔
مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو بشیر نورزئی امریکہ سے رہائی کے بعد کابل پہنچے۔ افغان عبوری حکومت نے ان کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا ۔
بشیر نورزئی کو طالبان کے بانی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ انہیں 2005 میں نیویارک میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک امریکی عدالت نےنورزئی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ رواں سال انہیں امریکی جیل میں قید 17 سال ہو چکے تھے۔
امریکی انجینئر مارک فریرچس امریکی بحریہ کے سابق اہلکار  ہیں۔ 2012 سے، وہ کام کے سلسلے میں کئی بار افغانستان گئے، اور انہیں2020 میں افغان طالبان نے حراست میں لیا تھا۔