دنیا امن اور یکجہتی کے ذریعے بحرانوں کو حل کرے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس

2022/09/20 09:55:23
شیئر:

انیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر، اقوام متحدہ نے اپنے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے مختلف ممالک پر زور دیا کہ وہ امن اور یکجہتی کے ذریعے بحرانوں کے حل کے لیے تیزی سے کام کریں اور دنیا کو دوبارہ بحالی کی راہ پر لائیں۔
انہوں نےکہا کہ مختلف ممالک سرکاری اور نجی شعبے کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں؛ اصلاحات سے آراستہ مالیاتی ڈھانچہ تیار کریں جس سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچے اور انہیں قرض سے نجات ملے؛ اور صحت، تعلیم اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں؛ لوگوں کو معاشی جھٹکوں سے بچانے کے لیے عالمی سماجی تحفظ کو وسعت دیں،اور روزگار کی پیداوار کو فروغ دیں۔