ملٹی پولرائزیشن ایک رجحان ہے، بالادستی برقرار نہیں رہ سکتی،روسی صد ر پوٹن

2022/09/21 10:00:47
شیئر:
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 20 ستمبر کو  کہا کہ ملٹی پولرائزیشن دنیا کی ترقی کا رجحان ہے، اور بین الاقوامی امور میں بالادستی کو برقرار رکھنے کی کوششیں دیرپا ثابت نہیں ہو سکتی ہیں ۔
روسی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم  دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ آبادی والی جامع علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا خیال ہے کہ دنیا کو ملٹی پولر ہونا چاہیے، جس میں عالمی سطح پر مسلمہ بین الاقوامی قانون کو معیار کے طور پر تسلیم کیا جائے، مساوات، سلامتی اور باہمی سودمند تعاون کی وکالت کی جائے، اور اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ سازی کردار  کو اجاگر کیا جائے۔ ایس سی او کا تصور  مزید ممالک کو اس میں شمولیت کی جانب راغب کر رہا ہے اور مزید ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں ایس سی او کے کام پر توجہ دے رہی ہیں۔
پوٹن نے مزید یہ بھی کہا کہ ملٹی پولرائزیشن کی جانب رجحان میں بعض ممالک بین الاقوامی امور میں بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بالادستی برقرار رکھنے کی یہ کوشش دیرپا ثابت نہیں ہو سکتی ہے۔