عالمی مسائل کے حل کے لیے تمام ممالک کو متحد ہونا چاہیے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

2022/09/21 10:03:03
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق20  ستمبر کو، اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کا آغاز ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوئتریس نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ عالمی صورتحال سنگین ہے، اور تمام ممالک کو جامع اور ذمہ دارانہ اقدامات اپناتے ہوئے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ایک عالمی اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔
 گوئتریس نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی تقسیم ، سلامتی کونسل کے امور ، بین الاقوامی قانون ،اور جمہوری اداروں پر لوگوں کے اعتماد کو نقصان پہنچا رہی ہے، تقسیم، عدم مساوات، تنازعات، بداعتمادی بین الاقوامی تعاون کو کمزور کر رہے ہیں۔  تمام ملکوں کو ایک عالمی اتحاد کے طور پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام ممالک کو فوری طور پر اختلافات پر قابو پانے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے، موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے تین شعبوں میں مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
 انہوں نے زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے جی ٹونٹی کی قیادت میں پائیدار ترقیاتی اہداف کا محرک پروگرام ترتیب دیا جائے ۔