پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز

2022/09/21 10:06:37
شیئر:
پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو رواں سال 5 سے 10 نومبر  تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ میڈیا رجسٹریشن سسٹم 21 ستمبر سے 10 اکتوبر تک میڈیا نمائندگان کے لیے کھلا رہے گا۔
میڈیا نمائندگان چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے آفیشل پلیٹ فارمز جیسے ویب سائٹ (www.ciie.org) اور موبائل کلائنٹس کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
انسداد وبا اقدامات کے پیش نظر ،پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں  بنیادی طور پر ملکی میڈیا رپورٹرز، چائنیز مین لینڈ میں تعینات غیر ملکی رپورٹرز، ہانگ کانگ اور مکاؤ میڈیا رپورٹرز اور تائیوان کے میڈیا رپورٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔