گزشتہ دس سالوں میں امور تائیوان کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کا امور تائیوان دفتر

2022/09/21 10:48:43
شیئر:
21 تاریخ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے امور تائیوان دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن یوان فینگ نے تائیوان اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی اور نمایاں کامیابیوں سے متعارف کروایا۔ 
چن یوان فینگ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں امور تائیوان کے حوالے سے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں،  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے سیاسی تبادلوں میں ایک تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم نے 1949 کے بعد سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات کا اہتمام کیا  اور براہ راست بات چیت اور رابطے کو فروغ دیا ہے، جو دونوں کناروں کے تعلقات کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ دونوں جانب  کے انچارج محکموں نے مشترکہ سیاسی امور کی بنیاد پر ایک باقاعدہ مواصلاتی طریقہ کار قائم کیا ہے، اور دونوں محکموں کے سربراہان نے دوروں کا تبادلہ کیا ہے اور ہاٹ لائنیں کھولی ہیں۔
پچھلے دس سالوں میں دونوں کناروں کے مذاکرات نے ایک نئی صورت حال تشکیل دی ہے۔ ہم ون چائنا اصول اور "1992 اتفاقِ رائے" پر کاربند ہیں، آبنائے کے دونوں کناروں کی سیاسی جماعتوں کے درمیان بین الجماعتی تبادلوں کو فروغ دے رہے ہیں، تائیوان کی متعلقہ سیاسی جماعتوں، گروہوں اور لوگوں کے ساتھ دونوں کناروں کے  تعلقات پر بات چیت اور مشاورت کر رہے ہیں۔ قوم کے مستقبل کے لیے، متعدد اتفاق رائے کے حصول کی خاطر مشترکہ اقدامات جاری ہیں،تائیوان کے "دو نظام" کے حل کو تلاش کرنے کے لیے مل کر کام جاری ہے۔پچھلے دس سالوں میں، ہم نے قومی اقتداراعلیٰ  اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے، "تائیوان کی  علیحدگی پسند" اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کی ہے، اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام اور چینی قوم کے بنیادی مفادات کا بھرپور طریقے سے تحفظ کیا ہے۔ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کا ادراک ایک ناقابل واپسی تاریخی رجحان ہے۔ کسی بھی طاقت کی جانب سے رخنہ اندازی اور انتشار ، مادر وطن کے وحدت کے تاریخی رجحان کو تبدیل نہیں کر سکتا۔