بیجنگ میں 2022امن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے نام صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2022/09/21 18:37:54
شیئر:

21 ستمبر کو بیجنگ میں 2022 کے امن کے عالمی دن کی یادگاری تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ نے یادگاری تقریب کے نام مبارکباد کاخط بھیجا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور دنیا ابتری اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ اس اہم تاریخی موڑ پر، میں نے عالمی سکیورٹی انیشیٹو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک ایک مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے تصور پر عمل پیرا ہوں، ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں، اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کریں،   تمام ممالک کے مناسب سیکورٹی خدشات پر توجہ دیں، اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ممالک کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو حل کریں، امن کو برقرار رکھنے کے لئے ذمہ داری کا اشتراک کریں، پرامن ترقی کے راستے پر چلیں، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے قیام کے لیے مل کر کام کریں۔