صدر شی جن پھنگ کا تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو عالمی ترقی کا ضامن ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے شرکاء کی اکثریتی آواز

2022/09/21 18:55:40
شیئر:

20 ستمبر کو اقوام متحدہ  کی 77ویں جنرل اسمبلی کے "گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو" کا وزارتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔  شرکاء نے کہا کہ چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو مشترکہ عالمی ترقی میں معاون کردار ادا کر رہا ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے دوران، چینی وفد کی میزبانی میں "گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے کے علاوہ کثیر الجہتی مذاکراتی سرگرمیوں میں سب زیادہ  توجہ کا باعث بنا ہوا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ غربت میں کمی، لوگوں کی زندگی میں بہتری اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینے میں چین کی کامیابیاں پائیدار ترقی کی پالیسیاں بنانے کے لیے دنیا  کو تحریک  فراہم کرتی ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ یہ بہت اہم ہے کہ چین وہ طاقت ہے جو تمام ممالک کو متحد کر سکتا ہے، تاکہ وہ اتفاق رائے تک پہنچ کر  مشترکہ طور پر چیلنجوں سے نمٹ سکیں۔