چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے لیے انسانیت کو متحد ہونا چاہیے ، جنرل اسمبلی کے چیئرمین

2022/09/22 16:18:28
شیئر:

20 تاریخ کو اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کا عمومی مباحثہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں شروع ہوا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب  چیئرمین  کلیچ نے چند روز قبل چینی میڈیا کو  انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس وقت ایک پیچیدہ صورتحال اور مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔ کلیچ نے کہا کہ قدرتی وسائل کم ہو رہے ہیں، دنیا کو مزید چیلنجز اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں  پانی کی کمی ایک بڑا عالمی چیلنج بن جائے گی۔ عالمی برادری کو آبی وسائل کے انتظام کی پالیسیوں اور دیگر پہلوؤں میں  ترتیب نو  کرنی چاہیے۔ کلیچ نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے عالمی بحرانوں کے پیش نظر، بنی نوع انسان کو ایک قریبی "تقدیر کی برادری" کی تعمیر کرنی چاہیے اور چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔