امریکی جیلوں میں دوران قید ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ: رپورٹ

2022/09/22 16:14:28
شیئر:

نشریاتی ادارے  این بی سی نیوز  کے مطابق امریکی جیلوں میں دوران قید ہلاکتوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اکثر واقعات ایسی ہیں جو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔امریکی سینٹ کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف ریاستی جیلوں اور مقامی جیلوں میں ہونے والی اموات کے بارے میں اعداد و شمار کو مناسب اور مؤثر طریقے سے جمع کرنے میں ناکام  رہا ہے، صرف مالی سال 2021 میں وفاقی حکومت کو کم از کم 990 واقعات کی اطلاعات ملی ہیں۔ رپورٹ کے نتائج ہوم لینڈ سیکیورٹی اور حکومتی امور کی مستقل ذیلی کمیٹی برائے تحقیقات کی منگل کو ہونے والی سماعت کا مرکز تھے، جس نے فیڈرل بیورو آف پریزنز اور اس وقت کے ڈائریکٹر مائیکل کارواجل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ جیلوں میں نامناسب سہولیات اور غیر محفوظ حالات واقعات کی بڑی وجہ ہیں۔متعلقہ امریکی محکمے مسلسل پہلو تہی کررہے ہیں۔ تحقیقات کا کام سست روی کا شکار ہے۔ وہ معلومات جو سینٹ کو 2016 کے آخر میں جمع کروائی جانی تھیں اب 2024 تک بھی  ہونے کا امکان نہیں۔