چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی فرانسیسی صدر کے مشیر خارجہ سے ملاقات

2022/09/22 10:42:59
شیئر:

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اکیس تاریخ کو یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران فرانسیسی صدر کے مشیر خارجہ ایمانوئل بونے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے "نئی سرد جنگ" کی مخالفت کے  اظہار کو سراہتا ہے۔ 
 بونے نے کہا کہ فرانس یورپ میں امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تنازعات کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین قیام امن کے لیے فرانس کی فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔  چین اور فرانس دونوں امن کے لیے پرعزم ہیں، اور دونوں ممالک یہ توقع رکھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے ذریعے جلد از جلد جنگ بندی کی تکمیل ہو گی۔
وانگ  ای نے کہا کہ موجودہ بحران کے تناظر میں ضروری ہے کہ دونوں ممالک یکساں موقف اپنائیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔