چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دوسرے مشرق وسطیٰ سیکیورٹی فورم میں شرکت

2022/09/22 09:52:25
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 21 ستمبر کو  دوسرے مشرق وسطیٰ سیکیورٹی فورم کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل شرکت کی۔

اس موقع پر وانگ ای نے زور دیا کہ رواں سال اپریل میں چینی صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو پیش کیا ،جس میں مشترکہ سلامتی کے حصول کا حل پیش کیا گیا ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔ چین گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو  پر عمل درآمد کے لیےمشرق وسطیٰ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ کے نئے سیکورٹی ڈھانچے کی تعمیر  کے لیے مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہے۔ وانگ ای نے اس سلسلے میں چار تجاویز پیش کیں۔

اول، مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے نئے تصور کو برقرار رکھاجائے۔  دوم ، مشرق وسطیٰ ممالک کی غالب حیثیت کو واضح کیا جائے۔  تیسرا  ،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جائے اور چوتھا، علاقائی سلامتی پر باہمی مذکرات کو مضبوط کیا جائے۔

وانگ ای نے نشاندہی کی کہ مشرق وسطیٰ ممالک کے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر، چین ہمیشہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دینے اور ترقی کی حمایت کرنے میں ایک اہم تعمیری قوت رہا ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مشرق وسطیٰ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔