چین میں دنیا کے سب سے بڑے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک اور 4G اور 5G نیٹ ورک کی تشکیل

2022/09/22 10:26:27
شیئر:

چین کے قومی شماریات بیورو  کی جانب سے 21 ستمبر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  ،  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کی نقل و حمل کی صنعت، پوسٹل اور ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، بنیادی تنصیبات کے نیٹ ورک میں مسلسل بہتری آئی ہے، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری ماڈلز پروان چڑھے ہیں، سروس کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ہے  اور اسٹریٹجک سپورٹ کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔
2013 سے 2021 تک، چین کی نقل و حمل، وئیر ہاوسنگ اور پوسٹل کی صنعتوں کی اضافی قدر میں سالانہ 6.9 فیصد کا حقیقی اضافہ ہوا ہے۔ نقل و حمل کی صنعت میں مجموعی سرمایہ کاری 27 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔ ایکسپریس ڈیلیوری پیکجز کی تعداد  108.3 بلین  تک پہنچ چکی ہے جو 2014 سے مسلسل آٹھ سالوں میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک اور 4G اور 5G نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔ 2021 کے آخر تک،  آپٹیکل کیبل لائنوں کی کل لمبائی 54.81 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، 5G بیس اسٹیشنز کی تعداد دنیا کے 60 فیصد سے زیادہ ہے۔
چین نقل و حمل کی عالمی گورننس میں فعال طور پر شریک ہے۔ نئی مغربی زمینی سمندری راہداری اور "بیلٹ اینڈ روڈ" ٹرانسپورٹیشن کوریڈور کی تعمیر سے بین الاقوامی لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہت بہتر بنایا گیا ہے۔ 2021 کے آخر تک چائنا ریلوے ایکسپریس کی ٹرینوں کی کل تعداد 49,000 ہو چکی ہے اور 78 آپریٹنگ لائنیں 23 یورپی ممالک کے 180 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کر رہی ہیں۔