فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے وزارتی اجلاس سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2022/09/22 17:46:28
شیئر:

عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی پہلی سالگرہ کے موقع پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کے دوران فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 22 تاریخ کو کہا کہ یہ اجلاس اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ایک "نمایاں" سرگرمی رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

چاؤ لی جیان نے کہا  کہ اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایک ویڈیو خطاب  کیا  ۔ تقریباً 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور 60 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں جن میں تقریباً 40 وزرائے خارجہ تھے نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ 

ترجمان نے کہا کہ اجلاس نےعالمی ترقیاتی انیشیٹو  کے تحت تعاون پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو مستحکم کیا ہے ۔