امریکہ کو چینی کمپنیوں کے خلاف اپنے اوچھے ہتکنڈے بند کر نے چاہیئں ، چینی وزارت خارجہ

2022/09/22 16:59:30
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بائیس تاریخ کی یومیہ نیوز بریفنگ  کی میزبانی کی ۔ اس کے دوران  ایک سوال پوچھا گیا کہ امریکہ نے سیکورٹی خدشات  کے بہانے پر  چینی کمپنیوں کو دبایا ہے ۔  اس سوال کے جواب میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ یہ برطانیہ کے سابق نیشنل سائبر سیکیورٹی چیف کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے یہ خبر بریک کی تھی کہ ہواوے کمپنی  برطانیہ کے لیے قومی سلامتی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جس کے بعد  امریکہ نے برطانوی نمائندے پر پانچ گھنٹے تک  تنقید  کی ۔ اب امریکہ قانون سازی کے ذریعے غنڈہ گردی کوقانونی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خالصتاً اپنے مفادات کے لیے کام کرتا ہے، اور یہاں تک کہ برطانیہ جیسے قریبی شراکت داروں کے لئے بھی خطرہ بن جاتا ہے۔  امریکہ کا یہ طرزعمل سے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔