چین مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایشیائی اور یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے،وزارت خارجہ

2022/09/23 18:13:43
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 23 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں ساتویں چین یوریشیا ایکسپو کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایکسپو کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ایشیا اور یورپ میں تعاون کے شعبوں کو مسلسل وسعت دی جا سکے، ایشیا یورپ تعاون کی سطح کو بہتر بنایا جا سکے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

19 سے 22 تاریخ تک 7ویں چائنا یوریشیا  ایکسپو سنکیانگ کے شہر ارمچی میں منعقد ہوئی۔ نمائش میں دنیا بھر کے 32 ممالک اور خطوں کی 3597 کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی اور 2652 کمپنیوں نے آن لائن نمائش میں حصہ لیا۔ نمائش میں فارچون 500 کمپنیوں میں شامل کمپنیوں سمیت بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ اب تک، اس ایکسپو میں 448 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن کی مالیت 1.17 ٹریلین یوآن ہے، جو  چین یوریشیا  کی سابقہ نمائشوں میں ہونے والے معاہدوں سے کہیں زیادہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔