وانگ ای کی مسئلہ یوکرین پر سلامتی کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

2022/09/23 16:03:37
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بائیس تاریخ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز میں منعقدہ  مسئلہ یو کرین پر سلامتی کونسل کے وزرائے  خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے، تمام فریقوں  کے جائز  تحفظات پر توجہ دی جانی چاہیے، اور بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے  کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے  تناظر میں  چین کے پاس چار تجاویز ہیں جن میں مذاکرات کی درست سمت برقرار رکھنا ، صورتحال کی کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں ، انسانی صورتحال کو بہتر بنانا اور  تصادم سے پیدا ہونے والے   اثرات  پر قابو پانا  شامل ہیں۔