امریکی طرز زندگی بلغاریہ سے بہتر لیکن کیوبا سے کمتر ہو چکا ہے، دی گارڈین

2022/09/23 16:01:01
شیئر:

امریکہ میں شہریوں  کی سماجی زندگی ابتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس حوالے سے گارڈین نے ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس ملک میں ہردس بالغ افراد میں سے ایک شخص طبی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ یہاں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کئی ہفتوں تک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم رہے۔ غربت کا یہ عالم  ہوچکا ہے غریب لوگ اپنا پلازمہ فروخت کر کے گزر بسر کر رہے ہیں۔ امریکی دارالحکومت میں سیاہ فام خواتین کی زچگی کی شرح اموات شام کی خواتین کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہے؟

 اس صورت حال میں آپ امریکہ کو  دنیا کا امیر ترین ملک کیسے کہہ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے حال ہی میں پائیدار ترقی کے اہداف کی بنیاد پر عالمی درجہ بندی میں امریکہ کو 32 ویں سے کم کر کے 41 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ یوں امریکہ کا نمبر کیوبا سے نیچے اور بلغاریہ سے اوپر ہے۔