اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مختلف ممالک کی امریکی رویوں پر کڑی تنقید

2022/09/23 10:52:31
شیئر:

21تاریخ کو اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوسرے روز کئی ممالک کے رہنماؤں نے امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے  تسلط پسندانہ اقدام کی مذمت کی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے امریکہ کے غیر قانونی رویے کی مخالفت کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران "جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے" اور یہ کہ امریکہ ایران کے جوہری معاہدے کو روندتا آ رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے بالادست رویے اور دوسرے ممالک کی ترقی کو روکنے کے لیے یکطرفہ پابندیوں کی شدید مذمت کی۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برنو روڈریگز نے کیوبا کے خلاف امریکہ کی مسلسل اقتصادی، تجارتی اور مالی پابندیوں پر تنقید کی، جس نے کیوبا کی اقتصادی ترقی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی پابندیاں اٹھائے اور زمبابوئے کے عوام کے ترقی کے حق کا احترام کرے۔