امریکہ کا بیرون ملک افغان اثاثوں کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے، افغانستان کی عبوری حکومت

2022/09/23 10:29:02
شیئر:

2021 میں افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے تقریباً 7 بلین ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کو منجمد کر دیا تھا۔ اس اقدام کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کو افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکی اقدامات سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے اور امریکہ کو منجمد شدہ افغان اثاثے افغانستان کو واپس لوٹانے چاہئیں۔
کریمی نے کہا کہ افغانستان کو اس وقت ایک سنگین معاشی اور انسانی بحران کا سامنا ہے اور اسے ملک کی تعمیر نو اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر فنڈز کی ضرورت ہے۔ موسم سرما کے قریب آتے ہی یہ مسائل مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایسے حالات میں بھی امریکہ افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں پر قابض ہے جو کہ افغان عوام کے جائز حقوق کی خلاف ورزی ہے۔