چائنا نیوز سروس کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2022/09/23 15:57:06
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چائنا نیوز سروس کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اس میڈیا ادارے کے تمام کارکنوں کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔ 

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  گزشتہ ستر برسوں میں چائنا میڈیا سروس نے سمندر پار چینیوں کے لیے معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ اپنے قیام کی 70 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لے کر، چائنا نیوز  سروس  بین الاقوامی مواصلاتی نظام کو جدت  دیتے ہوئے اپنی صلاحیت کو بہتر بنا ئے گی اور بیرون ملک چینی میڈیا سے فعال طور پر رابطے  کرے گی ۔  چین کی ایک قابل اعتبار، اچھی اور قابل احترام ساکھ کو پیش   کیا جائےگا ، اندرون اور بیرون ملک چینیوں کے اتحاد  کے فروغ اور چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مزید بہتر کردار ادار کیا جائے گا ۔
23 تاریخ کی صبح بیجنگ میں چائنا نیوز سروس کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔