اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کی چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی بات چیت

2022/09/23 10:38:18
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس رواں ماہ کی 13 تاریخ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے حال ہی میں نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو ، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بات چیت کی ۔انہوں نے کہا کہ چین کے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت ہے اور ہم موجودہ خلا کو پر کرنے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم دیگر ممالک کی جانب سے بھی ایسے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ گوئتریس نے چین کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی تخفیف غربت کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں اور ان کا عالمی فلاح و بہبود پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو مزید تاریخی ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہیں ابھرتی ہوئی معیشتوں اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ سرمایہ، ٹیکنالوجی اور مدد فراہم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے تاکہ یہ ممالک بھی اپنی معیشتوں کی سبز منتقلی کو تیز کر سکیں۔