ساتویں چائنا۔یوریشیا ایکسپو کے دوران ٹھوس نتائج کا حصول

2022/09/23 10:44:43
شیئر:

چین کے شہر  ارمچی میں 19سے 22 ستمبر تک ساتویں چائنا۔یوریشیا ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ایکسپو  کےدوران تعاون کے  365 منصوبوں پر  دستخط کیے گئے ہیں ، جن کی مجموعی مالیت 960 بلین یوآن (تقریباً 135.4 بلین امریکی  ڈالر) سے زیادہ ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ان منصوبوں میں تیل اور گیس، کوئلہ،  معدنیات، گرین کیمیکلز، نئی توانائی اور نئے مواد، آبی منصوبے، پن بجلی، ڈیجیٹل  انفارمیشن، جدید زراعت، لاجسٹکس اور نقل و حمل اور دیگر شعبے شامل ہیں۔