کابل بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 41 زخمی

2022/09/24 15:19:32
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے 10ویں پولیس ڈسٹرکٹ میں ایک دھماکہ ہوا۔ کابل پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد اکبر خان مسجد کے سامنے ہونے والے دھماکے میں مقناطیسی بم استعمال ہوا۔
کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو مسجد میں نماز کے لئَے شریک ہوئے تھے۔ جب دھماکہ ہوا تو بہت سے لوگ نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مسجد اور نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیا۔