شام کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک

2022/09/24 15:47:55
شیئر:
24 ستمبر کو شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق لبنانی غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی کے الٹنے کا واقعہ جو 22 تاریخ کو پیش آیا تھا، اس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق حادثے میں کشتی پر  مختلف ممالک کے 120 سے 150 مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کے پاس شام، لبنان اور فلسطین جیسے ممالک کے پاسپورٹ تھے۔