چین کی دیہی معیشت کی ترقی میں بہتری

2022/09/25 15:42:54
شیئر:

چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق اس سال کے آغاز سے ہی بین الاقوامی اقتصادی بدحالی اور کووڈ ۱۹ کی وبا جیسے منفی عوامل  کی وجہ سے دیہی صنعت کی ترقی پر دباؤ بڑھ گیا۔ تاہم مئی میں مرکزی حکومت کی طرف سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیوں کا پیکج نافذ ہونے  سےچین  کی دیہی صنعتوں میں ایک مستحکم اور مثبت ترقی کا رجحان دیکھا گیا۔
 زرعی پراسیسنگ صنعت کی ترقی اوردیہی علاقوں میں نئی صنعتوں کی ترقی بتدریج جاری رہی ، جب کہ تفریح طبع کے لیے کی جانے والی زراعت، دیہی سیاحت، اور دیہی ای کامرس صارفین کی مارکیٹ مزید وسیع ہوئی۔ سال کی پہلی ششماہی میں، دیہی آن لائن خردہ فروخت 975.83 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 
وزارتِ زراعت اور دیہی امورکا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں، کلیدی دیہی صنعتوں  کے لیے بہتری کے  تین سالہ عمل کانفاذ کیا جائے گا ، فائدہ مند اور مخصوص خصوصیات  کے حامل صنعتی گروپس نیز قومی جدید زرعی صنعتی پارکس کی تعمیرکی جائے گی نیز اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی یقینی ترسیل کے معیار  کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان ویلیو ایڈ ڈ صنعتی فوائد سے استفادہ کر سکیں۔