سی پی سی کی ۲۰ویں قومی گانگریس کے تمام مندوبین کا انتخاب کر لیا گیا

2022/09/25 19:27:31
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا   کی ۲۰ویں کانگریس میں شرکت کرنے والے نمائندوں کو منتخب کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ چین بھر میں تمام منتخب کردہ اداروں نے   پارٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا، جن سے 2296 نمائندوں کو منتخب کیا گیا، جو سی پی سی کی بیسویں گانگریس میں شرکت کریں گے۔
سی پی سی کی بیسویں کانگریس میں شریک ہونے والے نمائندے ، چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سولزم کے خیالات کی رہنماٗئی میں سی پی سی کے چارٹر کے مطابق، پارٹی میں جمہوریت کو مکمل طور پرقائم رکھتے ہوئے سختی سے منتخب کئے گئے ہیں۔
منتخب کردہ نمائندے اعلیٰ نظریاتی اور سیاسی معیار کے حامل اپنے اپنے عہدوں پر واضح کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ ان نمائندوں   میں سرکاری  عہدے دار، مزدور، خواتین   پارٹی ارکان، اقلیتی قومیتوں   سے متعلقہ پارٹی ارکان، معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی،قومی دفاع، تعلیم، قانون،ثقافت، طبی سروس اور سماجی نظام سمیت مختلف شعبوں سے متعلقہ نمائندے شامل ہیں۔
سی پی سی کی بیسویں قومی گانگریس میں شرکت کی اہلیت کی تصدیق پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کی اہلیت کی جانچ کمیٹی کرےگی۔