چین کا مستقبل مزید روشن ہوگا، وانگ ای

2022/09/26 10:09:41
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چوبیس ستمبر کو چینی  وزیرخارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی77 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چین کے روشن مستقبل کا تعارف کروایا۔

وانگ ای نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد  چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوا۔ گزشتہ ایک عشرے میں چین نے نہ صرف  معاشی و معاشرتی ترقی کے شعبے میں  نمایاں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تاریخی خدمات سرانجام دیں ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین احتراع ، ہم آہنگی، ماحول دوست، کھلے پن اور شراکت کے حامل ترقیاتی تصور کی روشنی میں اعلیٰ معیاری ترقی کرنے  اور نئے ترقیاتی ڈھانچے بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں 1.4بلین عوام کی مشترکہ جدوجہد  کے بدولت  چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی خوبیوں سے استفادہ کرتے ہوئےچین کی ترقی طویل المدت میں بہتر ہوتی جارہی ہے اور  چین کا مشتقبل مزید روشن ہوگا۔