وبا ابھی ختم نہیں، احتیاطی تدابیر میں نرمی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، امریکی ماہرین

2022/09/26 10:45:15
شیئر:

امریکی صدر کے ایک حالیہ بیان کہ" نوول  کورونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی ہے" کو بہت سے امریکی ماہرین نے غیر ذمہ دارانہ اور قبل ازوقت قرارد یا ہے۔

اس حوالے سے "واشنگٹن پوسٹ" نے حال ہی میں ایک اداریہ شائع کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا  ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے، لوگ وائرس کا شکار ہو رہے ہیں اور مر رہے ہیں۔ وائرس مسلسل شکلیں بدل رہا ہے اور لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ امریکہ میں اس وقت بھی وبا کے یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہے۔ وبا کی وجہ سے سے یومیہ اوسطاً 358 اموات ہورہی ہیں۔ کورونا وائرس وبا کے آغاز کے بعد سے امریکی میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد  95 ملین سے زائد ہے اور وبا کی وجہ سے 1 ملین سے زیادہ اموات  ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔