شام کے سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہو گئی

2022/09/26 10:12:43
شیئر:

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے25 ستمبر کی شام کو اطلاع دی کہ 22 تاریخ کو شام کے پانیوں میں لبنانی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 98 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔ حتمی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ابھی تک تلاش اور بچاؤ کی کوششیں  جاری ہیں ۔ 

 اطلاعات کے مطابق کشتی پر مختلف  ممالک سے تعلق رکھنے والے  120 سے 150 غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر  کے پاس شام، لبنان اور فلسطین جیسے ممالک کے پاسپورٹ تھے۔

اس وقت تقریباً 10 لاکھ شامی مہاجرین لبنان میں مقیم ہیں۔ 2019 سے لبنان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار   ہے ۔اس سے متاثر ہو کر سمندر کے راستے لبنان چھوڑنے کی کوشش کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جن میں شامی مہاجرین، فلسطینی مہاجرین اور لبنانی شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔