بین الاقوامی برادری عالمی ترقی کے اقدام کو دنیا میں سب سے زیادہ متفقہ تصور کے طور پر تسلیم کرتی ہے

2022/09/26 19:12:44
شیئر:

چند روز قبل اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کے نمائندوں نے چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی اقدام پر ایک سیر حاصل بحث کی۔
عالمی معیشت کو درپیش متعدد چیلنجوں اور بہت سے ممالک کی معیشت، معاشرے اور لوگوں کے روزگار پر پڑنے والے سنگین اثرات کے پیش نظر، چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی اقدام، 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ایک قابل عمل راستہ تجویز کرتا ہے، تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اور مختلف مشکلات اور چیلنجوں کے حل میں چین کا تجویز کردہ فارمولا پیش  کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ سٹینر کے مطابق یہ وہ سب سے متفقہ تصور ہے جس تک دنیا کے ممالک اپنے قومی  حالات کے پیش نظر یکساں طور پر پہنچے ہیں ۔